Thursday, March 28, 2024

وائس چیئرمین چائنہ سنٹرل ملٹری کمیشن کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

وائس چیئرمین چائنہ سنٹرل ملٹری کمیشن کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
May 17, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز )  چائنہ سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین نے جی ایچ کیو کا دورہ  کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت  ، باہمی امور اور علاقائی سکیورٹی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  چینی جنرل ژانگ کا کہنا تھاکہ پاکستان اور چین آئرن برادر اوراسٹریٹیجک شراکت دار ہیں ، سی پیک سے چین اور پاکستان دونوں کو مثالی فائدہ ہوگا ، سی پیک کی سکیورٹی کیلئے پاک فوج کے اقدامات پراطمینان میں ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کےوفود نےدفاعی تعاون پرمختلف مفاہمتی یاداشتوں پربھی دستخط کیے۔ چینی سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین نے یادگارشہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی  جب کہ پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے  جنرل ژانگ کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔