Saturday, April 20, 2024

وائس چانسلرکی تقرری ، وزیراعلیٰ کی بھجوائی گئی سمری گورنر سندھ نے اعتراض لگا کرواپس کردی

وائس چانسلرکی تقرری ، وزیراعلیٰ کی بھجوائی گئی سمری گورنر سندھ نے اعتراض لگا کرواپس کردی
May 21, 2016
کراچی(92نیوز)ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کی نئے وائس چانسلرکے تقرری کے لئے وزیراعلیٰ سندھ کی بھجوائی گئی سمری  گورنر عشرت العباد نے اعتراض لگا کر واپس بھجوادی ۔ تفصیلات کےمطابق ڈاؤ یونیورسٹی آف میڈیکل ہیلتھ اینڈ سائنسز کے نئے وائس چانسلر کون ہوں گے تقررکب ہوگا  معاملہ جوں کا توں ہے ۔ وزیراعلیٰ ہاؤس نے کچھ تیزی دکھائی  جامعہ کے نئے وائس چانسلر کے لیے  سرچ کمیٹی کے تجویز کردہ تینوں نام چھوڑ کر ڈاکٹر نوشاد کا نام تجویز کرکے سمری گورنرسندھ  ڈاکٹرعشرت العباد کو منظوری کے لیے بھجوادی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  گورنر سندھ نے سمری اعتراض لگا کر واپس بھجوادی ہے ۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعلیٰ کی سمری سندھ ہائی کورٹ کے احکامات اور یونیورسٹی ایکٹ کے خلاف ہے اس لیے سمری دوبارہ تیار کرکےبھیجی جائے ۔