Thursday, May 2, 2024

’’وائس آف پنجاب‘‘ پروگرام 16 فروری سے شروع کرنیکا اعلان

’’وائس آف پنجاب‘‘ پروگرام 16 فروری سے شروع کرنیکا اعلان
January 10, 2019
لاہور( 92 نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ’’وائس آف پنجاب‘‘ پروگرام کے تحت 16 فروری کو نئے پنجاب کی سب سے سُریلی آواز کی تلاش میں نکل رہے ہیں۔ الحمرا آرٹ کونسل میں وائس آف پنجاب کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا آغاز ملتان سے کیا جا رہا ہے۔ دور دراز علاقوں سے شوقین آڈیشنز کیلئے محکمے کے ٹیلی فون نمبرز پر واٹس ایپ کے ذریعے آوازیں بھیج سکتے ہیں۔ چاروں ریجنز سے منتخب شدہ 20 آوازوں کو لاہور میں گرینڈ فینالے سے پہلے موسیقی کے نامور فنکاروں سے تربیت کا موقع دیا جائیگا۔ اس مقصد کیلئے ریجنل آرٹس کونسلز کے ڈائریکٹرز کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی بنائی جائیگی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ انتخاب کے دوران شفافیت کو یقینی بنایا جائیگا۔ کسی بھی نوعیت کے تعصب کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ کامیاب ہونیوالے پہلے تین اُمیدواروں کو 5،3 اور ڈیڑھ لاکھ کے انعامات تقسیم کیے جائینگے جبکہ منتخب 20 امیدواروں میں بھی نقد انعامات تقسیم کیے جائینگے ۔ حتمی مقابلے میں ہر ریجن سے پانچ پانچ امیدواروں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائیگا۔