Saturday, April 20, 2024

وائرل بیماریوں کے تدارک کیلئے چین کی پاکستان کو تشخیصی مرکز بنانے کی پیشکش

وائرل بیماریوں کے تدارک کیلئے چین کی پاکستان کو تشخیصی مرکز بنانے کی پیشکش
February 1, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) چین نے پاکستان کو بڑی پیشکش کر دی ، وائرل  بیماریوں کے تدارک کیلئے تشخیصی مرکز بنایا جائے گا۔ ذرائع وزارت تجارت کے مطابق کرونا وائرس جیسی آفات سے نمٹنے کیلئے پاک چین تعاون میں یہ پہلا بڑا اقدام ہو گا ،تشخیصی مرکز سی پیک کے سنٹر آف ایکسی لینس کا حصہ ہوگا۔ پہلا مرکز اسلام آباد میں بنانے کی تجویز آنے کا امکان ہے ۔