Thursday, May 9, 2024

وائرس کا پھیلاؤ تیز ، حیدرآباد کے بڑے بازاروں میں کاروباری اوقات مزید محدود

وائرس کا پھیلاؤ تیز ، حیدرآباد کے بڑے بازاروں میں کاروباری اوقات مزید محدود
April 30, 2021

حیدرآباد (92 نیوز) کورونا وائرس کا پھیلاؤ مزید تیز ہونے پر حیدرآباد کے بڑے بازاروں میں کاروباری اوقات مزید محدود کر دیئے گئے۔ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

 نوٹی فکیشن کے مطابق مارکیٹس صبح 6 بجے سے دوپہر دو بجے تک کھلیں گی۔ کوئٹہ میں دوسرے روز بھی مکمل لاک ڈاؤن ہے۔ دکانیں، مارکیٹیں، تجارتی مراکز بند ہیں۔

ادھر راولپنڈی ، ملتان، حافظ آباد میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں۔ درجنوں دکانیں سیل، قصور میں کورونا پابندیوں پر عمل درآمد کیلئے پولیس کا فلیگ مارچ کیا۔