Saturday, April 20, 2024

وائر لیس ہیڈ فونز کینسر کا باعث بن سکتے ہیں

وائر لیس ہیڈ فونز کینسر کا باعث بن سکتے ہیں
March 14, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز ) مختلف ممالک کے  اڑھائی سو سے زائد سائنسدانوں نے  انکشاف کر دیا کہ وائر لیس ہیڈ فونز کینسرکاباعث بن سکتے ہیں ، اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت اس مسئلے پر توجہ دیں۔ رپورٹ کے مطابق 250 محققین نے طویل ریسرچ کے بعد خدشہ ظاہرکیاہے کہ وائر لیس ہیڈ فونز  کےذریعےخطرات، تابکارلہرین براہ راست سرمیں داخل ہوکر کینسر جیسے موذی مرض کا باعث بن سکتی ہیں۔ ماہرین نے  کہا کہ  برائے کرم اقوام متحدہ کے رکن ممالک اور عالمی ادارہ صحت اس سنگین مسئلے کی طرف توجہ دیں۔ ماہرین کے مطابق بین الاقوامی طبی ماہرین اس حوالے سےاقدامات اٹھائیں اور وائر لیس ہیڈ فونز کے استعمال سے متعلق لوگوں کوحفاظتی رہنمائی فراہم کریں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایئرپوڈز سامس سنگ گلیکسی بڈز کے استعمال میں تیزی آئی ہے اور یہ انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوسکتے ہیں۔