Friday, March 29, 2024

نیگلیریا نے پھر سر اٹھانا شروع کر دیا

نیگلیریا نے پھر سر اٹھانا شروع کر دیا
May 21, 2019
کراچی ( 92 نیوز)  کراچی میں نیگلیریا نے پھر سر اٹھانا شروع کردیا، رواں سال تین افراد خطرناک وائرس کا شکار ہوئے، ماہرین نے شہریوں کوپانی کے ٹینکوں میں کلورین کی مقداربڑھانے کی ہدایت  کی ہے۔ پانی میں شامل جان لیوا وائرس نیگلیریا  ناک کے ذریعے دماغ میں جاتا ہے، ماہرین نے کہا ہے کہ اس کا کوئی علاج نہیں صرف احتیاط ہی بچاؤ کا واحد ذریعہ ہے،پانی کلورین کی مناسب مقدار شامل کرکے اس وائرس کا خاتمہ ممکن ہے۔ پانی میں شامل یہ جان لیوا وائرس ناک کے ذریعے دماغ تک پہنچتاہے جہاں  یہ دماغی صلاحیتوں پر حملہ کردیتاہے   جس سے انسانی صحت بھی شدید متاثرہوتی ہے۔ طبی ماہرین کہتےہیں  اس کا کوئی علاج نہیں صرف احتیاط ہی بچاؤ کا واحد ذریعہ ہے ، پانی کلورین کی مناسب مقدار شامل کرکے اس وائرس کا خاتمہ ممکن ہے۔ ڈاکٹروں نے شہریوں کومشورہ دیاہے کہ سوئمنگ پول میں نہانے اور ناک میں پانی ڈالتے ہوئے احتیاط کریں۔