Sunday, September 8, 2024

نیکٹا کی  صوبوں سے دہشتگردی کیخلاف جنگی اخراجات اور مارے جانیوالے افراد کے ورثا کو مالی امداد کا حساب بھی طلب

نیکٹا کی  صوبوں سے دہشتگردی کیخلاف جنگی اخراجات اور مارے جانیوالے افراد کے ورثا کو مالی امداد کا حساب بھی طلب
June 3, 2015
اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی انسداد دہشت گردی اتھارٹی نے وزارت داخلہ کو خط لکھ کر دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں اخراجات پر جواب طلبی کی ہے،جبکہ گزشتہ اور رواں سال ہونے والے نقصانات کی تفصیل بھی طلب کرلی ہے قومی انسداد دہشت گردی اتھارٹی نے چاروں صوبوں کو خطوط بھجوائے ہیں۔ سندھ حکومت کو لکھے گئے خط میں دہشت گرد حملوں اور بم دھماکوں میں مالی نقصان کے علاوہ بنیادی ڈھانچے کی تباہی کا تخمینہ بھی مانگا ہے۔ دہشت گردی میں مارے جانیوالے افراد کے ورثا اور زخمیوں کو مالی اعانت کے طور پر ادا کی گئی رقوم کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں معیشت کو ہونیوالے نقصانات کی تفصیل بھی طلب کی گئی ہیں۔ وفاقی وزارت خزانہ نے چاروں صوبوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہونیوالے معاشی نقصان کی تفصیلات مانگی ہیں اور دو ہزار تیرہ سے اب تک کے معاشی نقصانات کا تخمیہ بھی پوچھا گیا ہے۔