Thursday, May 9, 2024

نیکٹا نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم تنظیموں میں شامل کر دیا

نیکٹا نے تحریک لبیک پاکستان کو  کالعدم تنظیموں  میں شامل کر دیا
April 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) نیکٹا نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم تنظیموں میں شامل کر دیا۔ ٹی ایل پی کو ہرقسم کی مالی امداد اور خیرات دینے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

انسداد دہشت گردی کے قومی ادارے نیکٹا نے کلعدم تحریک لبیک پاکستان کو دہشت گرد تنظیموں میں شامل کر دیا۔ نیکٹا نے ٹی ایل پی کو کسی قسم کی مالی امداد اور خیرات دینے پر پابندی عائد کرتے ہوئے قرار دیا کہ ٹی ایل پی کی مالی مدد کو دہشتگردی کی مالی مدد تصور کیا جائے گا۔

وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کے اثاثوں کے تعین کے لیے چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو خط لکھ دیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق ٹی ایل پی کے اثاثوں کا تعین ہونے کے بعد انہیں منجمند کیا جائے گا۔ نیکٹا کی دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں ٹی ایل پی کو 79 ویں نمبر پرشامل کیا گیا ہے۔