Thursday, March 28, 2024

نیکوروزبرگ نے تیزترین ڈرائیونگ کر کے سپین گراں پری میں پول پوزیشن حاصل کر لی

نیکوروزبرگ نے تیزترین ڈرائیونگ کر کے سپین گراں پری میں پول پوزیشن حاصل کر لی
May 10, 2015
بارسلونا (ویب ڈیسک) سپین کے شہر بارسلونا میں ہونے والی کوالیفائنگ ریس میں جرمن کھلاڑی نیکو روز برگ نے بل کھاتے ٹریک پر شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا اور ایک منٹ چوبیس اعشایہ چھ آٹھ ایک سیکنڈ میں لیپ مکمل کرکے سب سے تیز ترین ڈرائیور رہے۔ ا س طرح انہوں نے سپین گراں پری میں پول پوزیشن حاصل کی۔ برطانیہ کے لوئس ہملٹن دوسرے نمبر پر رہے۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ ایک منٹ چوبیس اعشاریہ نو چارآٹھ سکینڈ میں مکمل کیا۔ جرمنی کے سباسچین ویٹل نے ایک منٹ پچیس اعشاریہ چار پانچ آٹھ سکینڈ سے لیپ مکمل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔