Saturday, April 20, 2024

نیکو روزبرگ نے سپین گراں پری میں پول پوزیشن حاصل کر لی، روزبرگ ایک منٹ چوبیس اعشاریہ چھے آٹھ ایک سیکنڈز میں لیپ مکمل کیا

نیکو روزبرگ نے سپین گراں پری میں پول پوزیشن حاصل کر لی، روزبرگ ایک منٹ چوبیس اعشاریہ چھے آٹھ ایک سیکنڈز میں لیپ مکمل کیا
May 10, 2015
بارسلونا (ویب ڈیسک) نیکو روز برگ نے سپین گراں پری کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں کم ترین وقت میں لیپ مکمل کر کے پول پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ سپین کے شہر بارسلونا میں ہونے والی کوالیفائنگ ریس میں جرمن کھلاڑی نیکو روز برگ نے بل کھاتے ٹریک پر شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا اور ایک منٹ چوبیس اعشاریہ چھے آٹھ ایک سیکنڈ میں لیپ مکمل کرکے سب سے تیز ترین ڈرائیور رہے، اور اس طرح انہوں نے سپین گراں پری میں پول پوزیشن حاصل کی۔ برطانیہ کے لوئس ہملٹن دوسرے نمبر پر رہے۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ ایک منٹ چوبیس اعشاریہ نو چار آٹھ سکینڈز سے مکمل کیا۔ جرمنی کے سباسٹن ویٹل نے ایک منٹ پچیس اعشاریہ چار پانچ آٹھ سکینڈ سے لیپ مکمل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔