Tuesday, April 23, 2024

نیچرل مسٹر اولمپیا میں سلور میڈل جیتنے والے نوید بٹ وطن واپس پہنچ گئے

نیچرل مسٹر اولمپیا میں سلور میڈل جیتنے والے نوید بٹ وطن واپس پہنچ گئے
November 23, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) نیچرل مسٹر اولمپیا میں پاکستان کیلئے سلور میڈل جیتنے والے نوید بٹ وطن واپس پہنچ گئے ۔لاہور ائیرپورٹ پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔
پولیو کے شکار مگر با ہمت باڈی بلڈر نے امریکہ میں ہونے والے نیچرل مسٹر اولمپیا ٹورنامنٹ میں پاکستان کیلئے چاندی کا تمغہ جیتا ۔
نوید بٹ نے بتایا کہ ایونٹمیں 40 سے زائد ممالک کے تن ساز شریک تھے جن میں 5 بھارتی بھی تھے ۔اس موقع پر قومی تن ساز نے حکومت کی جانب سے مالی امداد نہ ملنے کا نالہ بھی کیا ۔