Thursday, April 25, 2024

نیپرا کی کے الیکٹرک کو رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

نیپرا کی کے الیکٹرک کو رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
September 18, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) نیپرا کراچی میں بدترین لوڈ شیڈنگ پر برہم ہو گئی۔ کے الیکٹرک کو رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ نیپرا میں کے الیکٹرک کی بجلی 1 روپیہ 54 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سماعت ہوئی۔ کے الیکٹرک حکام نے درخواست منظور کرنے کی استدعا کرتے ہوئے دلائل دیے تو چیئرمین نیپرا توصیف فاروق نے تنبیہ کی کہ لمبی تمہید نہ باندھیں، وقت ضائع کررہے ہیں، کے الیکڑک تاخیر کی لاگت صارفین پر نہیں ڈالیں گے۔ کے الیکٹرک نے ادارے میں خرابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا نیپرا سرمایہ کاری کی اجازت دے کیونکہ اضافی سرمایہ کاری سے کے الیکڑک کے نقصانات کم نہیں ہوںگے۔ کراچی کی بدترین لوڈ شیڈنگ پر نیپرا اتھارٹی نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ شہر کے 20 فیصد علاقے میں یومیہ 9 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔ کراچی میں شدید گرمی اور لوگ تڑپ رہے ہیں۔ کے الیکٹرک کے ہرشعبے میں خلا ہے۔ ایسے حالات میں کمپنی کیسے چلے گی؟ دلائل مکمل ہونے پر نیپرا اتھارٹی نے کہا کہ درخواست کا تفصیلی جائزہ لے کر فیصلہ کریں گے۔