Tuesday, April 23, 2024

نیپرا کی بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری

نیپرا کی بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری
November 5, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا، نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کر دیا، بجلی کی بنیادی قیمتوں میں 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کر دیا گیا۔

کمرشل و صنعتی صارفین کے لیے 1 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا۔ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہو گا۔

قیمتوں میں اضافے سے بجلی کے یونٹ کی قیمت 24 روپے 33 پیسے تک ہو گئی۔ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 13 روپے 83 پیسے فی یونٹ ہو گئی۔ 400 سے 700 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین 21 روپے 23 پیسے فی یونٹ ادا کریں گے۔