Tuesday, April 23, 2024

نیپرا کی بجلی کی قیمتوں میں 19 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

نیپرا کی بجلی کی قیمتوں میں 19 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری
August 6, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نیپرا نے جون کے ماہانہ فیول چارجزایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 19 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اطلاق صرف اگست کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سی پی پی اے نے قیمتوں میں 80 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ اتھارٹی نے 28 جولائی 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

اطلاق صارفین ماسوائے 300 تک یونٹ استعمال کرنے والے، لائف لائن اور زرعی صارفین پر ہوگا۔ اس کے علاوہ وہ صنعتی صارفین جو انڈسٹریل سپورٹ پیکج کا فائدہ لے رہیں ہیں ان کو منفی ایف سی اے کا فائدہ اضافی کم قیمت والے یونٹ پر نہیں ملے گا، البتہ بیس ٹیرف کی حد تک منفی ایف سی اے کا فائدہ ضرور ملے گا۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔