Friday, March 29, 2024

نیپرا کی بجلی کی قیمت میں 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

نیپرا کی بجلی کی قیمت میں 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری
May 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

اضافہ رواں مالی سال کی پہلی اور دوسری کوارٹر ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ صارفین سے 90ارب روپے وصول کئے جائیں گے۔

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 64 پیسے فی یونٹ کمی بھی کی گئی، ریلیف مئی کے بلوں میں ملے گا۔