Thursday, March 28, 2024

نیپرا کی ایران سے 1ہزارمیگاواٹ بجلی خریدنے کی منظوری

نیپرا کی ایران سے 1ہزارمیگاواٹ بجلی خریدنے کی منظوری
March 10, 2015
سلام آباد(ویب ڈیسک)نیپرا نے ایران سے ایک ہزار میگا واٹ بجلی خریدنے کی منظوری دیدی۔ این ٹی ڈی سی ایران سے 11روپے فی یونٹ تک بجلی درآمد کرے گی ۔ ایران سے بجلی کی درآمد کے حوالے سے نیپرا میں سماعت ہوئی ۔ سماعت کے دوران این ٹی ڈی سی حکام نے بریفنگ دی ۔ این ٹی ڈی سی  کے ڈپٹی جنرل مینجر نے نیپرا اتھارٹی کو بتایا کہ ایران پاکستان کو 3 ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کو تیار ہے ۔ معاہدے کے تحت ایرانی کمپنی زاہدان میں 3 سو میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگاے گی ۔ ایرانی کمپنی طاوانیر 30 سال تک بجلی فراہم کرنے کی پابند ہو گی ایرانی بارڈر سے کوئٹہ تک ٹرانسمیشن لائن  تعمیر پر58 کروڑ ڈالر لاگت آے گی۔ جس پر ایران نے 70 فی صد فنڈنگ کی پیشکش بھی کی ہے ۔ نیپرا نے سماعت کے بعد این ٹی ڈی سی کو ایران سے بجلی درآمد کرنے کی اجازت دے دی ۔