Friday, March 29, 2024

نیپرا نے ونڈمل سے پیدا ہونیوالی بجلی کا نظرثانی ٹیرف جاری کر دیا

نیپرا نے ونڈمل سے پیدا ہونیوالی بجلی کا نظرثانی ٹیرف جاری کر دیا
October 20, 2015
اسلام آباد (92نیوز) نیپرا نے ہوا سے پیدا کی جانے والی بجلی کا نظرثانی پیشگی ٹیرف جاری کردیا۔ نظرثانی ٹیرف میں 3 روپے 65 پیسے فی یونٹ تک کمی کی گئی ہے۔ نیپرا کی جانب سے جاری فیصلے کے مطابق نظرثانی شدہ ٹیرف میں 3 روپے 65 پیسے فی یونٹ تک کمی کی گئی ہے۔ نظرثانی ٹیرف کے لیے 16 ونڈ کمپنیوں نے درخواست دی تھی۔ جاری فیصلے کے مطابق بیرونی سرمائے سے بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کے لیے 10 روپے 60 پیسے فی یونٹ مقررکی گئی ہے۔ بیرونی سرمائے سے بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کے لیے 12 روپے 70 پیسے فی یونٹ ٹیرف مقرر کیا گیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے جاری فیصلے کے مطابق ونڈ پاور منصوبے 18 ماہ میں تعمیر کرنا لازمی ہونگے۔