Saturday, April 20, 2024

نیپرا نے سولر پاور پلانٹس کے لئے یکساں ٹیرف جاری کر دیا

نیپرا نے سولر پاور پلانٹس کے لئے یکساں ٹیرف جاری کر دیا
July 10, 2015
اسلام آباد(92نیوز)نیپرا نے سورج سے بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس کے لیے یکساں ٹیرف کا نوٹفیکشن جاری کردیا۔ نیپرا نوٹفیکشن کے مطابق شمالی ریجن کے لیے 14 روپے 89 پیسہ سے بڑھاکر 15 روپے 2 پسیے فی یونٹ ٹیرف مقرر کیا گیا۔ جنونی ریجن کے لیے سولر ٹیرف 14 روپے 28 پسیے فی یونٹ تک مقرر کیا گیا ۔سولر ٹیرف ایک سے 100 میگاواٹ کے پاور پلانٹس کے لیے جاری کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سولر بجلی گھروں کی پیداواری صلاحیت 17 فیصد ہوگی۔ 100 میگاواٹ کا پاور پلانٹ 17 میگاواٹ بجلی پیدا کرئے گا سولر پاور پلانٹس کے لیے یکساں ٹیرف چھ ماہ کے لیے ہوگا۔ شمسی توانائی کے پاور پلانٹس کو ٹیرف 25 سال کے لیے دیا گیا۔