Thursday, April 25, 2024

نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 83 پیسے اضافے کی منظوری دے دی

نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 83 پیسے اضافے کی منظوری دے دی
February 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) بجلی کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہو گیا۔ نیپرا نے فی یونٹ قیمت میں 83 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ 2019-20 کے لیے ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ بجلی کے صارفین پر 84 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا نے بجلی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ جاری کر دیا۔ اضافے کا اطلاق حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ہو گا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ایک سال کے لیے کیا گیا۔ کے الیکڑک اور لائف لائن صارفین اضافے سے مستثنیٰ رہیں گے۔