Saturday, April 20, 2024

نیپرا نے بجلی کا فی یونٹ ایک روپے سولہ پیسے مہنگا کردیا

نیپرا نے بجلی کا فی یونٹ  ایک روپے سولہ پیسے  مہنگا کردیا
September 26, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) حکومت سے پہلے نیپرا نے عوام پر بجلی گرا دی  ، اگست کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت فی یونٹ ایک روپے سولہ پیسے بڑھا دی گئی ۔اضافے سے  صارفین پر سولہ ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ سی پی پی اے  کے مطابق اگست میں پانی سے 31تا95 فیصد اور فرنس آئل سے 11تا73 فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔ مقامی گیس سے 14تا55 فیصد جبکہ ایل این جی سے 22تا74  فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔ بجلی کی فی یونٹ پیداواری لاگت 5روپے 55 پیسے فی یونٹ تھی جبکہ تقسیم کارکمپنیوں کو بجلی 6روپے 24پیسے فی یونٹ کے حساب سے فروخت کی گئی ۔ سی پی پی اے نے صارفین پر 27 ارب کا بوجھ ڈالنے کی درخواست کی تھی ، اضافے سے صارفین پہ 16 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا جبکہ اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین، کے الیکٹرک اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا ۔