Friday, April 26, 2024

نیپرا نے بجلی قیمتوں میں رد و بدل کی منظوری دیدی

نیپرا نے بجلی قیمتوں میں رد و بدل کی منظوری دیدی
July 23, 2020

اسلام آباد  ( 92نیوز )  نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دے دی، ‏پانچ ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے26 پیسے فی یونٹ اضافہ منظور کر لیا گیا ۔ ‏صارفین کو30 ارب روپے اضافی اداکرنا ہوں گے۔ نیپرا نے تین ماہ کیلئے 3 ‏روپے10 پیسے فی یونٹ کمی کی بھی منظوری دے دی۔ کراچی والوں پربجلی کی قیمت ‏میں اضافے کا بوجھ ٹل گیا۔ 

مہنگائی کی پسی ہوئی عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا ، نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی ‏مد میں بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دے دی ، نومبر2019 کیلئے 98 ‏پیسے ، دسمبر2019 کیلئے 1 روپے 88 پیسے ، جنوری  2020 کیلئے 93 پیسے، ‏فروری کیلئے 39 پیسے اورمارچ  کیلئے 6 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔

بجلی ‏کی قیمتوں میں 5 ماہ کا اضافہ اگست کے بلوں پرلاگوہوگا ، اگست میں صارفین 30 ‏ارب روپے اضافی ادا کریں گے۔ ‏

نیپرا نے اپریل کےمہینے کیلئے 68 پیسے ، مئی کیلئے 1 اروپے 17 پیسے  ‏اورجون کیلئے 1 روپے 24 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ، بجلی کی ‏قیمتوں میں کمی کا اطلاق ستمبرکے بلوں پرہوگا۔

ستمبرمیں صارفین کو35 ارب ‏روپے کا ریلیف ملے گا ، 300 یونٹ استعمال کرنےوالے اورزرعی صارفین ریلیف ‏سے محروم رہیں گے ، قیمتوں میں اضافےاورکمی کا اطلاق حکومتی نوٹیفکیشن ‏کےبعد ہوگا۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کی دستاویزات کی سکروٹنی کا بھی فیصلہ کرلیا ، اسکروٹنی کے ‏بعد کے الیکٹرک کی بجلی قیمتوں میں اضافہ کی درخواست پردوبارہ سماعت ہوگی۔

نیپرا ‏کےمطابق کے الیکٹرک نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 188 ارب روپے سے زائد ‏مانگے تھے ، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی ردوبدل کی درخواست کی گئی۔