Friday, April 26, 2024

نیپرا نے بجلی ایک ماہ کیلئے ایک روپیہ 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

نیپرا نے بجلی ایک ماہ کیلئے ایک روپیہ 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی
December 14, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) نیپرا نے بجلی ایک ماہ کے لیے ایک روپیہ 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔ قیمت میں اضافہ ستمبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ستمبرمیں بجلی کی پیداواری لاگت 3 روپے 95 پیسے فی یونٹ تھی، ستمبر میں بجلی کی پیشگی پیداواری لاگت 2 روپے 84 پیسے فی یونٹ تھی۔

فیصلے سے بجلی صارفین پر12 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ صارفین سے اضافی وصولی دسمبر کے بلوں میں کی جائے گی۔ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

اس سے قبل نومبر کے مہینے میں نیپرا نے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست کے فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔ اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت3 روپے 68 پیسے فی یونٹ رہی۔ صارفین پر 5 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈالا گیا۔