Sunday, May 12, 2024

نیپرا نے بجلی ایک روپیہ 78 پیسے یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

نیپرا نے بجلی ایک روپیہ 78 پیسے یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی
September 4, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) نیپرا نے بجلی ایک روپیہ 78 پیسے یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ قیمت میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جولائی کیلئے ہو گا۔ صارفین پر 24 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہو گا۔ قبل ازیں نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔ نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ  جنوری کی فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔ بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر آئندہ ماہ 13 ارب 50 کروڑ کا بوجھ پڑا تھا۔