Monday, May 13, 2024

نیپرا نے بجلی 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

نیپرا نے بجلی 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی
October 8, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) نیپرا نے بجلی 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔ صارفین پر 10 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ نیپرا نے جولائی کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اضافہ اکتوبر کے بلوں میں آئندہ ماہ وصول کیا جائے گا۔ نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 10 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے پر ممبر سندھ نیپرا رفیق شیخ کی جانب سے اختلافی نوٹ سامنے آیا ہے۔ ممبر سندھ نیپرا نے اختلافی نوٹ میں کہا ہے کہ میرٹ آرڈر کے خلاف ورزی کرتے ہوئے پاور پلانٹ چلانے کا بوجھ صارفین پر ڈالا جا رہا ہے۔ سی پی پی اے نے اتھارٹی کی ہدایات پر عمل نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کی ناقص کارکردگی کا بوجھ صارفین پر نہیں ڈالنا چاہیے۔