Thursday, April 25, 2024

نیپرا نے بجلی 64 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

نیپرا نے بجلی 64 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی
April 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار ہو گیا۔ نیپرا نے بجلی 64 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ فروری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ سی بی بی اے نے 65 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔  اضافے کا اطلاق صرف اپریل کے مہینے کے بلوں پر ہو گا۔ صارفین پر 4 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام صارفین پر ہو گا۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہو گا۔