Thursday, April 25, 2024

نیپرا نے بجلی 53 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی

نیپرا نے بجلی 53 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی
October 2, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) نیپرا نے بجلی 53 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔ صارفین پر سالانہ 53 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ بجلی صارفین پر سالانہ 53 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ۔ بجلی کی قیمت میں ترپن پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری دے دی گئی اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سے ہو گا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ مرحلہ وار بجلی کی قیمت بڑھانے کے معاملے پر وفاقی کابینہ نے ترپن پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ۔ معاہدے کے تحت حکومت نے تیس ستمبر سے قبل بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنا تھا ۔ نیپرا نے گزشتہ ہفتے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی ۔ بجلی صارفین پر سالانہ 53 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ۔ نیپرا نے گزشتہ مالی سال کی ایڈجسٹمنٹ، ڈسٹری بیوشن مارجن کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لائف لائن صارفین ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ قیمت میں اضافہ ایک سال کیلئے کیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمت میں ایک سال کیلئے اضافہ کیا گیا ہے ۔