Friday, May 10, 2024

نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی
November 9, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) مہنگائی کی ماری عوام کےلیے ایک اوربری خبر، نیپرا نے ایک ماہ کے لیے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔ صارفین پر 5 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا، بجلی مہنگی ہوگئی۔ نیپرا نے ایک ماہ کے لیے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، نیبرا اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست کے فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت3 روپے 68 پیسے فی یونٹ رہی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگست میں بجلی کی پیشگی فیول لاگت 3 روپے 20 پیسے فی یونٹ تھی۔ صارفین سے اضافی وصولی نومبر کے بل میں کی جائے گی۔ نیپرا اعلامیہ کے مطابق کے الیکٹرک صارفین پر فیصلے کااطلاق نہیں ہوگا۔