Thursday, May 9, 2024

نیپرا نے 11سہ ماہیوں کا ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ جاری کر دیا

نیپرا نے 11سہ ماہیوں کا ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ جاری کر دیا
December 31, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) نیپرا نے 11سہ ماہیوں کا ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ جاری کر دیا۔ کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 88 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین سے 106 ارب روپے وصول کرنے کی اجازت دے دی۔ کے الیکٹرک کا ٹیرف 12 روپے 81 سے بڑھا کر 17 روپے 69 پیسے فی یونٹ کرنے کی منظوری دی گئی۔ نیپرا نے جولائی 2016 سے مارچ 2019 کے عرصہ کے لیے فیصلہ جاری کیا ہے ۔