Friday, April 19, 2024

نیپرا بجلی کی قیمتوں میں 2.62روپے فی یونٹ کمی کی منظوری 26جون کو دیگا

نیپرا بجلی کی قیمتوں میں 2.62روپے فی یونٹ کمی کی منظوری 26جون کو دیگا
June 23, 2015
اسلام آباد(92نیوز)بجلی کی قیمتوں کمی کا امکان،  نیپرا بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری 26 جون کو دے گی۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں درخواست دائر کی ہے کہ اپریل کے مہینے میں 7 ارب 17 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی جس کی پیداواری لاگت 45 ارب 23 کروڑ روپے رہی۔ فرنس آئل کی قیمتوں میں کمی سے بجلی کی لاگت کم ہو کر 9 روپے 86 پیسے فی یونٹ اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 85 پیسے فی یونٹ رہی۔ ہوا سے بجی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس بند رہے اور 14 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز اور چوری کی نظر ہو گئی اس کے باوجود بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کا ریلیف دیا جائے۔ سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی 26 جون کو سماعت کرے گی۔