Friday, May 17, 2024

نیپرا ایکٹ میں ترمیم کے آرڈیننس کا اطلاق کر دیا گیا

نیپرا ایکٹ میں ترمیم کے آرڈیننس کا اطلاق کر دیا گیا
March 26, 2021

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی حکومت کو بجلی بلوں پر اضافی سرچارج لگانے اور بجلی مزید مہنگی کرنے کا اختیار مل گیا ، نیپرا ایکٹ میں ترمیم کے آرڈیننس کا اطلاق کر دیاگیا۔

نیپرا ایکٹ میں ترمیم کے آردیننس کے اطلاق کے بعد  واقی حکومت کو اضافی سرچارج لگانے اور بجلی مزید مہنگی کرنے کااختیار حاصل ہو گیا، حکومت کو ایک روپیہ چالیس پیسے فی یونٹ تک سرچارج لگانے کا اختیار حاصل ہو گیا۔

وفاقی حکومت  آئندہ دو سال میں بجلی ساڑھے پانچ روپے تک الگ سے مہنگی کر سکے گی، حکومت بجلی کی قیمت کے دس فیصد تک سرچارج لگا سکے گی۔