Friday, April 26, 2024

نیپالی گرخص کے برطانوی فوج میں شمولیت کے دو سو سال مکمل ہونے پر تقریب، ملکہ الزبتھ، شہزادہ چارلس، شہزادہ فلپ اور شہزادہ ہیری کی شرکت

نیپالی گرخص کے برطانوی فوج میں شمولیت کے دو سو سال مکمل ہونے پر تقریب، ملکہ الزبتھ، شہزادہ چارلس، شہزادہ فلپ اور شہزادہ ہیری کی شرکت
June 10, 2015
لندن (ویب ڈیسک) نیپالی گرخاص کے برطانوی فوج میں دو سو سال مکمل ہونے پر لندن میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ملکہ الزبتھ اور شہزاد چارلس نے شرکت کی۔ برطانوی فوج میں فوجی خدمات کے دو سو سال مکمل ہونے پر نیپالی گرخصوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے لندن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ملکہ برطانیہ الزبتھ نے برونائی کے سلطان حسن البلقیہ کے ہمراہ شرکت کی۔ اس موقع پر شہزادہ چارلس، شہزادہ فلپ اور شہزادہ ہیری بھی موجود تھے۔ تقریب میں مختلف پرفارمنسز کے شاندار مظاہرے بھی کئے گئے۔ نیپالی گرخص نے اٹھارہ سو پندرہ میں برطانوی فوج میں شمولیت اختیار کی اور دونوں عالمی جنگوں، عراق، افغانستان سمیت متعدد دیگر جنگوں میں بھی برطانیہ کی جانب سے حصہ لیا۔