Friday, March 29, 2024

نیپال:زلزلہ سے ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے 5 ہزار تک پہنچ گئی، اقوام متحدہ نے ریلیف کیلئے41کروڑ ڈالر کی اپیل کر دی

نیپال:زلزلہ سے ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے 5 ہزار تک پہنچ گئی، اقوام متحدہ نے ریلیف کیلئے41کروڑ ڈالر کی اپیل کر دی
April 30, 2015
کھٹمنڈو (ویب ڈیسک) 7.9شدت سے نیپال کو لرزانے والے زلزلے نے کئی بستیاں ایسے اجاڑ دی ہیں جیسے کبھی یہاں کسی انسان کا بسیرا تھا ہی نہیں۔ ہولناک زلزلے کے جھٹکے نہ صرف چین بلکہ بھارت میں بھی محسوس کئے گئے جس سے اب تک 100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، کئی افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا ہے تاہم بارش اور بجلی کی بندش کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ نیپال میں آنیوالے زلزلے میں زخمی ہونےوالے دس ہزار سے زائد افراد کھٹمنڈو اور گردو نواح کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ دنیا بھر سے آئی میڈ یکل ٹیموں نے مختلف مقامات پر اپنے امدادی کیمپ لگا رکھے ہیں جہاں ڈاکٹر چوبیس گھنٹے زخمیوں کے علاج میں مصروف ہیں۔ ان ایمرجنسی ہسپتالوں میں پاک فوج سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف بھی نیپالی عوام کی خدمت میں سرگرم عمل ہے۔ دورافتادہ پہاڑی علاقوں میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے خیمے، خوراک اور ادویات پہنچائی جا رہی ہیں تاہم دشوار گزار راستوں کے باعث امدادی ٹیموں کومشکلات کا سامنا ہے۔ عالمی اداروں کے مطابق قدرتی آفت کا شکار علاقوں میں 80لاکھ سے زائد افرادکو خوراک اور پانی کی اشد ضرورت ہے۔ ادھر اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے نیپال میں امدادی سرگرمیوں کے لیے اکتالیس کروڑ ڈالر امداد کی اپیل کی ہے۔