Tuesday, May 7, 2024

نیپال کے سابق فوجی نرمل پورجا نے 8 ہزار میٹر سے بلند 14 چوٹیاں سر کر لیں

نیپال کے سابق فوجی نرمل پورجا نے 8 ہزار میٹر سے بلند 14 چوٹیاں سر کر لیں
October 29, 2019
 کھٹمنڈو (92 نیوز) نیپال کے سابق فوجی نرمل پورجا نے محض 189 دن میں 8 ہزار میٹر سے بلند 14 چوٹیاں سر کر لیں۔ نرمل پورنا نے 23 اپریل کو انا پورنا کو سر کرکے اپنی مہم کا آغاز کیا تھا۔ 12 مئی کو ڈھولا گری، 15 مئی کو کینگچر جگنا، 22 مئی کو دو چوٹیاں ’ایورسٹ اور’لہوٹسے ،24 مئی کو ’مکلو‘  کو سر کیا۔ نرمل پورجا نے تین جولائی کو نانگا پربت، 15جولائی کو ’گاشربرم اول ، 18 جولائی کو ’گاشربرم دوئم ، 24 جولائی کو ’کے ٹو ، 26 جولائی کو ’بروڈ پیک، 23 ستمبر کو ’چوایو‘ اور 27 ستمبر کو ’مناسلو‘ کی چوٹی کو سر کیا، نرمل پورجا نے 28 اکتوبر کو ’شیشپانگما‘ کو سر کیا۔ نرمل سے پہلے تمام چودہ چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز کم چانگ ہو کے پاس تھا لیکن انہیں یہ کارنامہ سرانجام دینے کیلئے سات سال ،11 ماہ اور 14 دن کا وقت لگا تھا۔