Wednesday, April 24, 2024

نیپال : ودیابھنڈاری پہلی خاتون صدر بن گئیں

نیپال : ودیابھنڈاری پہلی خاتون صدر بن گئیں
October 28, 2015
کٹھمنڈو (ویب ڈیسک) نیپال کی پارلیمنٹ نے پہلی بار خاتون کو ملک کی سربراہ منتخب کر لیا۔ کمیونسٹ پارٹی کی وائس چیئر پرسن ودیا بھنڈاری نے کانگریس کے کل بہادر گرنگ کو صدارتی الیکشن میں شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق نیپال میں نئے آئین کے نفاذ کے بعد ہونے والے پہلے صدارتی الیکشن میں کمیونسٹ پارٹی کی وائس چیئرپرسن ودیا بھنڈاری نے کانگریس کے کل بہادر گرنگ کو شکست دے دی۔ ودیا بھنڈاری نے نیپال کی پہلی خاتون صدر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔ نئے آئین کے تحت نیپال میں پارلیمانی نظام ہے اور وزیراعظم سربراہ حکومت ہے۔ ودیا بھنڈاری صدر کی حیثیت سے ملک کی علامتی سربراہ ہوں گی۔ ودیا بھنڈاری نے کانگریس کے کل بہادر گرنگ کے دو سو چودہ ووٹوں کے مقابلے میں تیس سو ستائیس ووٹ حاصل کئے۔ ودیا بھنڈاری سابق کمیونسٹ لیڈر مدن بھنڈاری کی بیوہ ہیں۔