Wednesday, April 24, 2024

نیپال نے بھارت کے انکار کے بعد تیل درآمد کرنے کیلئے چین سے معاہدہ کر لیا

نیپال نے بھارت کے انکار کے بعد تیل درآمد کرنے کیلئے چین سے معاہدہ کر لیا
October 29, 2015
کٹھمنڈو (ویب ڈیسک) نیپال نے بھارت کی جانب سے تیل کی سپلائی پر پابندی عائد کرنے کے بعد تیل کی کمی پوری کرنے کے لیے چین سے تیل اور ڈیزل درآمد کرنے کا معاہدہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں معاہدے کی تقریب بیجنگ میں منعقد ہو ئی جس میں نیپال آئل کارپوریشن اور چائنا نیشنل آئل کارپوریشن کے نمائندوں نے تیل کی درآمد کی یادداشت پر دستخط کیے۔ یاد رہے کہ بھارت نے نیپال کو تیل مہیا کرنے پر پابندی اس وقت لگائی تھی جب نیپال میں مدھیشی برادری نے نئے آئین میں مزید حقوق کے لیے مظاہرے کیے۔ نیپال کے بعض رہنماوں نے اس بات پر سخت نکتہ چینی کی ہے کہ بھارت نیپال کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے اور ترائی کے علاقے میں دانستہ طور پر مظاہروں کو ہوا دے رہا ہے۔ خیال رہے کہ اس معاہدے کے حوالے سے تفصیلات طے ہونا ابھی باقی ہیں۔