Friday, April 19, 2024

نیپال میں چین نے پہلا فیلڈ اسپتال قائم کر دیا،اسپتال 30بستروں پر مشتمل، روزانہ 300مریضوں کا علاج ممکن ہوگا

نیپال میں چین نے پہلا فیلڈ اسپتال قائم کر دیا،اسپتال 30بستروں پر مشتمل، روزانہ 300مریضوں کا علاج ممکن ہوگا
April 30, 2015
کٹھمنڈو(ویب ڈیسک)چین نے نیپال میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے پہلا فیلڈ اسپتال آپریشنل کر دیا،اسپتال تیس بستروں پر مشتمل ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی فوج کے ایک سو دو افسروں اور جوانوں پر مشتمل یہ میڈیکل ٹیم روزانہ تین سو مریضوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرے گی۔ اسپتال میں مزید سولہ بستر لگائے جائیں گے،اس فیلڈ اسپتال میں ایک وقت میں دو آپریشن کیے جا سکتے ہیں۔ چینی میڈیکل کے پاس جدید سازوسامان اور جنریٹرز بھی موجود ہیں۔ [caption id="attachment_9484" align="alignnone" width="417"]chinew چینی ہسپتال میں مریض بچی کو طبی امداد دی جارہی ہے[/caption]