Friday, April 19, 2024

نیپال میں پھر زلزلہ، خوف کی فضا، بھارت اور نیپال میں ہلاکتوں کی تعداد بیاسی ہو گئی، مائونٹ ایورسٹ دوبارہ سے سیاحوں کیلئے بند

نیپال میں پھر زلزلہ، خوف کی فضا، بھارت اور نیپال میں ہلاکتوں کی تعداد بیاسی ہو گئی، مائونٹ ایورسٹ دوبارہ سے سیاحوں کیلئے بند
May 13, 2015
کھٹمنڈو (ویب ڈیسک) گزشتہ دن آنے والے زلزلے نے پھر نیپال میں خوف کی فضا پیدا کردی ہے، زلزلے سے بھارت اور نیپال میں ہلاکتوں کی تعداد بیاسی ہوگئی ہے،جسمیں اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے،جبکہ ماؤنٹ ایورسٹ کو دوبارہ سیاحوں کیلئے بند کردیاگیاہے امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق نیپال میں دوبارہ آنے والے زلزلے کا مرکز کھٹمنڈو کے قریب تھا۔ زلزلے کی گہرائی اٹھارہ اعشاریہ پانچ کلومیٹر تھی۔ بھارت میں  بہار، اترپردیش، چین میں تبت اور افغانستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بھارت میں بہار اور اترپردیش میں ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔ خوفناک زلزلے نے کھٹمنڈو میں موجود درجنوں عمارتوں کو زمین بوس کردیا۔ وہ عمارتیں بھی گر گئیں جن میں گزشتہ زلزلے نے دراڑیں ڈالی تھیں۔ درجنوں ہلاکتوں نے گھروں میں ایک بار پھر صف ماتم بچھا دی جبکہ نیپالی حکومت کی طرف سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔