Thursday, April 25, 2024

نیپال میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچا دی

نیپال میں مون سون کی  بارشوں نے تباہی مچا دی
July 15, 2018
کھٹمنڈو (92 نیوز) نیپال میں مون سون کی تباہ کن بارشوں نے سیلابی صورتحال اختیار کر لی ۔ مختلف حادثات میں چھپن افراد ہلاک اور بارہ لاپتہ ہو چکے ہیں۔ نیپال میں مون سون کی موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک کے کئی مقامات پر دریاؤں پر طغیانی سے سیلابی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ نشیبی علاقوں میں کئی فٹ پانی کھڑا ہے۔ نیپالی وزارت صحت نے سیلابی ریلوں اور لینڈسلائیڈنگ سے چھپن افراد کی ہلاکت اور تین درجن سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ بارہ افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کیلئے فوج کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ مزید چند روز جاری رہنے کی پیش گوئی کر دی ۔