Friday, April 19, 2024

  نیپال میں لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار8 افراد کی لاشیں مل گئیں

   نیپال میں لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار8 افراد کی لاشیں مل گئیں
May 16, 2015
کٹھمنڈو(ویب ڈیسک)نیپال میں امدادی کارروائیوں کے دوران لا پتہ ہونے والے امریکی ہیلی کاپٹر میں موجود چھ امریکی شہریوں کی لاشیں مل گئیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ہیلی کاپٹر  پچس اپریل کو  نیپال میں آنے والے زلزلے میں  امدادی کارروائیوں کےدوران لاپتا ہواتھا۔ ہیلی کاپٹر میں چھ امریکی اور دو نیپالی فوجی سوار تھےانکی لاشیں  چیریکوٹ کے جنگل کے قریب سے ملی ہیں،جنھیں جلد کٹھمنڈواسپتال منتقل کردیا جائے گا۔ ہیلی کاپٹر  متاثرہ علاقوں میں خوراک کے ڈبے پھینکتے ہوئے لا پتہ ہو گیا تھا۔ پینٹا گون کے  ترجمان کے مطابق  ہیلی کاپٹر کے لاپتا ہونے سے پہلے اس میں فیول کم ہونے کے سگنل مل رہے تھے۔