Tuesday, May 7, 2024

نیپال میں شدید بارشوں، لینڈسلائیڈنگ سے 28 افراد ہلاک، 10زخمی، 15لاپتہ

نیپال میں شدید بارشوں، لینڈسلائیڈنگ سے 28 افراد ہلاک، 10زخمی، 15لاپتہ
June 11, 2015
کٹھمنڈو (ویب ڈیسک) آفتوں نے رواں برس نیپال کا ایسا رخ کیا کہ ٹلنے کا نام نہیں لے رہا۔ شدید بارش نے شمال مشرقی حصوں میں تباہی مچا دی۔ لینڈسلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد اٹھائیس ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ نیپال کے شمال مشرقی ضلع ٹیپلی جنگ میں پیش آیا جہاں شدید بارشوں کے سبب لینڈ سلائیڈ نگ کے مختلف واقعات میں 28 افراد ہلاک ہوگئے اور دس افراد زخمی ہوگئے جبکہ پندرہ لوگ لاپتہ ہیں۔ لوگوں کو ہیلی کاپٹر کے زریعے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ بارش کے باعث کئی گھر سیلابی پانی میں بہہ گئے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی اب تک شناخت نہیں ہوسکی ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔