Friday, March 29, 2024

نیپال میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد3700تک پہنچ گئی،چینی علاقے تبت میں بھی زلزلے سے 20افراد ہلاک

نیپال میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد3700تک پہنچ گئی،چینی علاقے تبت میں بھی زلزلے سے 20افراد ہلاک
April 27, 2015
کٹھمنڈو(ویب ڈیسک)نیپال میں ہولناک زلزلے کے بعد طاقتور آفٹر شاکس تباہ حال ملک کو سنبھلنے کا موقع ہی نہیں دے رہے، زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد تین ہزار سات سو ہو گئی ہے،جبکہ چھ ہزار پانچ سو اڑتیس افراد زخمی ہوئے ہیں،علاوہ ازیں چین کے علاقے تبت میں زلزلے سے بیس افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نیپال میں آنے والے ہولناک زلزلے کی تباہیوں کا سلسلہ ابھی تھما نہیں ہےاکاسی سال کے بعدآنے والا یہ زلزلہ بدترین زلزلہ ہےزلزلہ زدگان کھلے آسمان تلے بے یارو مدد گار بیٹھے ہیں لوگوں نے گراؤنڈز اور سڑکوں پر کیمپوں میں رات گزاری۔ نیپال کی حکومت نے ملک کو آفت زدہ قرار دیکر تمام تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لیے بند کردئیے ہیں جبکہ تمام کاروبار پہلے ہی بند پڑے ہیں ،اور چھ اعشاریہ سات اور چھ اعشاریہ پانچ شدت سے دوبارہ آنے والے زلزلے سے لوگ شدید خوف کا شکار ہیں ،بارش اور سردی کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ،جبکہ طبی سہولیا ت کا بھی فقدان ہے۔ اشیائے خورونوش کی قلت پیدا ہو چکی ہےنیپال کی تاریخی عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکی ہیں نیپال میں تین لاکھ سے زائد غیر ملکی سیاح بھی موجود ہیں ماؤنٹ ایورسٹ پر ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے۔