Friday, April 26, 2024

نیپال میں تاریخی پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری

نیپال میں تاریخی پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری
November 26, 2017

کھٹمنڈو (92 نیوز) نیپال میں تاریخی پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، ڈیڑھ کروڑ ووٹرز پارلیمنٹ کے دو سو پچھہتر ارکان کا چناؤ کریں گے۔

انیس سو ننانوے کے بعد پہلی بار نیپالی عوام براہ راست ووٹنگ کے ذریعے پارلیمنٹ کے ارکان کا انتخاب کررہے ہیں۔ عام انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ سات دسمبر کو ہوگی۔

عام انتخابات کے سلسلے میں ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات  کیے گئے ہیں، حساس علاقوں میں معمولی دھماکوں کے بعد انتظامیہ نے فوج طلب کرلی  ہے جس نے حساس پولنگ سٹیشنوں کا چارج سنبھال رکھا ہے۔ نیپال نے دو ہزار پندرہ میں نیا آئین اختیار کرکے ملک کو وفاقی جمہوریہ قرار دیا تھا۔