Friday, April 19, 2024

نیپال میں 7.9شدت کا زلزلہ ،900سے زائد ہلاک ،عمارتیں ملبے کا ڈھیربن گئیں،نواز شریف کا فوری امداد پہنچانے کا حکم

نیپال میں 7.9شدت کا زلزلہ ،900سے زائد ہلاک ،عمارتیں ملبے کا ڈھیربن گئیں،نواز شریف کا فوری امداد پہنچانے کا حکم
April 25, 2015
کٹھمنڈو(ویب ڈیسک)سات اعشاریہ نو شدت کے زلزلے نے نیپال میں تباہی مچادی ، دارالحکومت کٹھمنڈو سمیت کئی علاقوں میں سیکڑوں عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں جبکہ کٹھمنڈو ایئرپورٹ کو بند کر دیا گیا ہے،900 زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ  سیکڑوں افراد ملبے تلے دبے ہیں، تفصیلات کے مطابق زلزلہ کٹھمنڈو  سے تراسی کلومیٹر دور پوکھارا کے علاقے میں صرف بارہ کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، شدید زلزلے نے چند سیکنڈز میں کئی بلند وبالاعمارتوں کو زمین بوس کردیا۔ ہر طرف چیخ وپکار مچ گئی سیکڑوں شہری عمارتوں کے ملبے میں دب کر رہ گئے جنہیں نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں،آمدورفت اور بجلی کا نظام تباہ ہوگیا ہے،کٹھمنڈو ایئرپورٹ کو زلزلے کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔ دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ بھی زلزلے سے متاثر ہوئی ہے اور وہاں برفانی تودے گرنے کا سلسلہ شروع ہو گیاہے، ماؤنٹ ایورسٹ کا ایک بیس کیمپ بھی برفانی تودے کی زد میں آ گیا اور متعدد کوہ پیما برف کے ڈھیر تلے پھنسے ہیں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے، حکومت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اونچی اور کمزور عمارتوں سے دور رہیں۔