Friday, April 19, 2024

نیپال زلزلہ: ہزاروں لوگ تاحال لاپتہ، ہلاکتوں کی تعدادساڑھے 6ہزار سے تجاوز کر گئی

نیپال زلزلہ: ہزاروں لوگ تاحال لاپتہ، ہلاکتوں کی تعدادساڑھے 6ہزار سے تجاوز کر گئی
May 2, 2015
کھٹمنڈو (ویب ڈیسک) نیپال میں گزشتہ ہفتے آنے والے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے 6ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 15ہزار کے لگ بھگ افراد زخمی ہیں۔ا بھی تک ہزاروں لوگ لاپتہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیپال میں ہولناک زلزلے کو ایک ہفتہ گزر چکا ہے لیکن ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ زلزلے سے چھ لاکھ گھر تباہ ہوگئے ہیں۔ کھٹمنڈو میں لوگ آفٹرشاکس کے خوف سے باہر ہی نہیں نکل پا رہے اور لوگوں کی اپنے آبائی علاقوں میں واپسی جاری ہے جس کی وجہ سے بس سٹینڈز پر رش لگا رہتا ہے۔ زلزلے کے بعد یورپی ممالک کے ایک ہزار باشندے بھی تاحال لاپتہ ہیں۔ امدادی ٹیمیں ملبے سے لاشیں نکالنے میں مصروف ہیں۔