Wednesday, April 24, 2024

نیپال ، بنگلہ دیش اور بھارت میں موسلا دھار بارش اور سیلاب،136افراد ہلاک

نیپال ، بنگلہ دیش اور بھارت میں موسلا دھار بارش اور سیلاب،136افراد ہلاک
July 16, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) نیپال ،بنگلہ دیش اور بھارت میں موسلادھار بارشوں اورسیلاب  کی تباہ کاریاں جاری  ہیں ، ہلاکتوں کی  تعداد ایک سو  چھتیس ہوگئی جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق  نیپال میں طوفانی بارشوں  کے باعث اڑسٹھ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ،اڑتیس  افراد زخمی جبکہ تیس کے قریب افراد لاپتہ  ہیں ۔ نیپالی وزارت داخلہ کے مطابق   متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اڑھائی ہزارسے  زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔ دوسری جانب بھارت میں بھی  سیلاب نے تباہی کی نئی داستانیں رقم کردیں، سیلاب کے باعث ریاست بہار میں چوبیس اور آسام میں پندرہ  افراد ہلاک ہوچکے ہیں ،لاکھوں ایکڑ زرعی رقبہ تباہ جبکہ ساٹھ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ۔ بنگلہ دیش میں بھی یہی صورتحال ہے  جہاں  گزشتہ ہفتے کے دوران سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے سے  29 افراد  ہلاک ہوئے۔