Thursday, March 28, 2024

نیپال کو 7.3شدت کے زلزلے نے پھر لرزا دیا، 19ہلاکتوں کی تصدیق، 1000کے قریب زخمی، بھارت میں 10ہلاک، جھٹکے بنگلہ دیش اور پاکستان میں بھی محسوس کئے گئے

نیپال کو 7.3شدت کے زلزلے نے پھر لرزا دیا، 19ہلاکتوں کی تصدیق، 1000کے قریب زخمی، بھارت میں 10ہلاک، جھٹکے بنگلہ دیش اور پاکستان میں بھی محسوس کئے گئے
May 12, 2015
لاہور (92نیوز) نیپال ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا ہے جس کے جھٹکے نہ صرف لاہور بلکہ بھارتی دارالحکومت دہلی اور بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق زلزلے کا مرکز نیپال کا مشرقی علاقہ تھا جس کی سرحدیں چین کے ساتھ جا ملتی ہیں۔ زلزلے کی گہرائی 18.5کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے سے تمام لوگوں گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ نیپالی وزارت خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زلزلے سے نیپال میں 19افراد ہلاک جبکہ 1000 کے لگ بھگ زخمی ہو گئے ہیں۔ علاوہ ازیں بھارتی میڈیا نے زلزلے سے بھارت میں10ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔