Tuesday, April 23, 2024

نیٹو کی امریکی صدر کے مطالبے پر عراق میں ٹریننگ مشن کی توسیع پر رضا مندی

نیٹو کی امریکی صدر کے مطالبے پر عراق میں ٹریننگ مشن کی توسیع پر رضا مندی
February 13, 2020
بغداد ( 92 نیوز) نیٹو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطالبے پر عراق میں ٹریننگ مشن کی توسیع  پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے ۔ خبر ایجنسی کے مطابق نیٹو کے سیکرٹری جنرل جنز سٹولٹنبرگ کا کہنا ہے کہ نیٹو کے وزرائے دفاع نے عراق میں مغربی اتحاد کے ٹریننگ مشن کی توسیع پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے نیٹو داعش کے خلاف امریکی زیرقیادت اتحاد کے ذریعہ کی جانے والی کچھ تربیتی سرگرمیاں سنبھالے گا ،صدر ٹرمپ نے نیٹو سے مشرق وسطیٰ میں ڈو مور کا مطالبہ کیا تھا۔