Sunday, May 12, 2024

نیٹو کا افغانستان کی صورت حال پر اظہار تشویش

نیٹو کا افغانستان کی صورت حال پر اظہار تشویش
August 21, 2021 ویب ڈیسک

برسلز (92 نیوز) نیٹو نے افغانستان کی صورت حال پر اظہار تشویش کیا اور تشدد فوری روکنے کا مطالبہ کر دیا۔

نیٹو وزرائے کا اجلاس کے بعد بیان میں کہنا تھا افغانستان کی صورتحال پر ہم سب کو تشویش ہے۔ افغانستان بھر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی اطلاعات پر تشویش ہے۔ افغانستان میں انسانی حقوق کی پاسداری کا مطالبہ کرتے ہیں۔ افغانستان میں تشدد کو فوری طور پر روکا جائے۔ اپنے شہریوں، جنگ میں مدد کرنے والے افغان مترجم نکالنا ترجیح ہے۔ افغان حکام افغانستان چھوڑنے والوں کو محفوظ راستہ دے۔ اپنے شہریوں ،اتحادیوں کی کابل ایئرپورٹ سے واپسی کا آپریشن جاری رہے گا۔ افغان عوام بھی سلامتی اور باوقار زندگی گزارنے کا حق رکھتے ہیں۔ بیس سالوں میں افغانستان کو دہشت گردی کیلئے محفوظ پناہ گا بننے سے روکا۔