Thursday, May 2, 2024

نیٹو نے کوئی بھی اشتعال انگیزی کی تو بھرپور جواب دیں گے، پیوٹن

نیٹو نے کوئی بھی اشتعال انگیزی کی تو بھرپور جواب دیں گے، پیوٹن
December 22, 2021 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ نیٹو نے کوئی بھی اشتعال انگیزی کی تو بھرپور جواب دیں گے۔

روس نے نیٹو اور امریکا کو انتہائی اقدام کی دھمکی دیدی۔ پیوٹن نے کہا یوکرائن کے معاملے پر کشیدگی کا ذمہ دار مغرب ہے۔ امریکا اور مغرب نے سرد جنگ کے نتائج کا غلط اندازہ لگایا۔

روسی صدر نے سینئر فوجی حکام سے خطاب میں یوکرائن کی سرحد پر مزید فوج تعینات کرنےکا بھی اعلان کیا۔